ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُڈپی میں بائک سوار نے دو رکشہ ڈرائیوروں کو چاقو گھونپ دیا۔۔ایک ہلاک

اُڈپی میں بائک سوار نے دو رکشہ ڈرائیوروں کو چاقو گھونپ دیا۔۔ایک ہلاک

Sun, 29 Jan 2017 15:17:53    S.O. News Service

اڈپی 29؍جنوری (ایس او نیوز)یہاں کراولی سرکل کے پاس آدھی رات کوایک موٹر بائک سوار نے دو رکشہ ڈرائیوروں کو چاقو گھونپ دیا جس کی وجہ سے ایک کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی اور دوسرا سخت زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے رکشہ ڈائیور کی شناخت حنیف (۵۴ سال) ہے جبکہ زخمی کانام شبیر بتایا جاتا ہے۔کہتے ہیں کہ حنیف کراولی سرکل سے نیتور کی طرف جاتے ہوئے روڈ کے غلط رخ پر رکشہ چلارہاتھا۔ایک بائک سوار نے اسے روک کر اعتراض کیا کہ وہ کیوں غلط رخ پر رکشہ چلارہا ہے۔دونوں میں تکرار چل رہی تھی اسی وقت وہاں شبیر پہنچا اور حنیف کی حمایت میں بولنے لگاتو ان کے درمیان جھگڑا بڑھ گیا۔مشتعل بائک سوار نے اچانک چاقو نکال کرحنیف اور شبیر پر اندھا ددھند حملہ کردیا۔ اس سے حنیف نے موقع پرہی دم توڑ دیا ۔ شبیر کو پہلے اجڈکا کے اسپتال لے جایا گیا پھر وہاں سے مزید علاج کے لئے اسے منی پال اسپتال میں منتقل کیاگیا ہے۔اجنبی حملہ آور بائک سوار موقع پر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

اس تعلق سے حنیف کے اہل خانہ نے بتایا کہ انہیں ملی ہوئی اطلاع کے مطابق حملہ آور بائک سوار اکیلا نہیں تھابلکہ اس کے ساتھ کچھ اور بھی لوگ تھے۔اڈپی سٹی پولیس نے کیس رجسٹر کر لیا ہے۔


Share: